انٹربینک میں ڈالر مہنگا

25 Sep, 2024 | 05:23 PM

اشرف خان : انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر 277.80 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو  12 پیسے کم ہو کر 277 روپے 68 پیسے پر آ گیا تھا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر12 پیسے کمی سے 280.33 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.89 روپے  مہنگا ہوکر 312.23 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.03 روپے مہنگا ہوکر  373.45 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.11 روپے، سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.32 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں