ایوب روڈ شاد باغ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب،مکین صاف پانی کوترس گئے 

25 Sep, 2024 | 05:13 PM

 رومیل الیاس :ایوب روڈ شاد باغ میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی ماہ سے   خراب ہے ۔ مہنگائی کے طوفان میں مکین صاف پانی کوترس گئے 

ایوب روڈ شاد باغ میں نصب واٹرفلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہے ۔ کئی ماہ سے فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے علاقے میں صاف پانی کی قلت ہے ۔ علاقہ مکینوں کوپینے کے صاف پانی کےحصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہری صاف پانی خریدکرروزمرہ کی ضروریات پوری کرنے لگے۔ شہری کہتے ہیں  کہ مہنگائی کے طوفان میں مہنگا پانی جیب پر بوجھ بن رہا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر عملی اقدامات کامطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں