چائنہ سکیم  ڈی ون  بلاک میں فیملی پارک  کوڑا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا 

25 Sep, 2024 | 05:00 PM

 ابو بکر ارشاد:چائنہ سکیم ڈی ون بلاک میں فیملی پارک کی حالت ابتر ہوگئی ۔ 
پارک میں لگے جھولے ٹوٹ چکے  ہیں  شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بنے بنچز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہوچکے ہیں ۔ پارک میں کوڑے کے ڈھیر ہیں ۔ جس کی وجہ سے  پارک کا حسن ماند پڑ چکا ہے  بلکہ  پارک  کوڑا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔  

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بارہابار شکایات کرچکے ہیں  مگر کوئی سنوائی نہیں ہورہی 

مزیدخبریں