فریحہ بتول :ریلوے کالونی میں سیوریج کے ناقص نظام نے سرکاری ملازمین کو تعفن زدہ ماحول میں رہنے پر مجبور کردیا ہے ۔ بار بار شکایات کے کوئی سنوائی نہیں ہورہی
ریلوے کالونی میں سیوریج کے ناقص نظام نے شہریوں کے لیے جینا دشوار کردیا ہے ۔ جگہ جگہ سیوریج کے گندے پانی سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ۔ملیریا، جلدی امراض اور ڈینگی پھیل رہے ہیں ۔ریلوے کالونی کے باسیوں نے کہا کہ انہوں نے بار بار انتظامیہ کو درخواست دی ہے مگر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ۔ سرکاری کالونی میں سیوریج کا ناقص نظام کئی برسوں سے ہے ۔ یہاں تھوڑی سی بھی بارش ہوتی ہے تو گندہ پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔