حزب اللہ کا میزائل تل ابیب پہنچ گیا، اسرائیل کے لبنان شام سرحدی علاقہ میں نئے حملے

25 Sep, 2024 | 04:30 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   زخمی، حزب اللہ نے شمالی قصبوں پر متعدد راکٹ  گرائے ہیں۔ کم از کم ایک راکٹ آبادی مین گرنے سے  دو افراد زخمی ہو گئے جن مین سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔  دوسری جانب اسرائیل نے  لبنان کی شام کے ساتھ واقع سرحد کے علاقہ میں بھی ہوائی حملے شروع کر دیئے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے وسطی علاقہ میں واقع بڑے شہر اور دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ فائر کیا ہے۔ 

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ مغربی گلیلی اور حیفہ کے مشرق میں واقع قصبوں پر حزب اللہ کے تازہ ترین بیراج میں 30 راکٹ داغے گئے۔

کبوتز سار میں راکٹ لگنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک اور ایک معمولی ہے۔

لبنان پر بدھ کے روز ہونے والے حملوں کے  دوران لبنان کی  وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں اور شام کے ساتھ اس کی سرحد کے قریب "بڑے پیمانے پر حملے" شروع کیے جانے کے بعد کم از کم چھ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان  کی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں لبنان کے شیعہ قصبے مایسرہ میں مسیحی  اکثریتی علاقے کیسروان کے ساتھ ساتھ عین قنا کے قصبے میں رپورٹ  کی گئیں۔

حزب اللہ کا میزائل تل ابیب پہنچ گیا

دریں اثنا، حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تل ابیب میں اسرائیلی جاسوسی ایجنسی پر میزائل داغا، جو اسرائیل کے ساتھ تنازعہ میں اضافہ ہے جس نے دشمنوں کو ایک اور قدم مکمل جنگ کے قریب پہنچا دیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل کو لبنان سے کراس کرنے کا پتہ چلنے کے بعد فضائی دفاعی نظام نے اسے روک لیا۔ اسرائیل کے اقتصادی دارالحکومت تل ابیب میں انتباہی سائرن بج گئے۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب 700 برطانوی فوجیوں کو قبرص بھیجا جا رہا ہے تاکہ لبنان سے 10,000 برطانوی  شہریوں کے ممکنہ انخلاء کی تیاری کی جا سکے۔

سر کیر سٹارمر نے اس سے قبل لبنان میں موجو برطانوی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ "فوری طور پر لبنان سے نکل جائیں" کیونکہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی بمباری مہم کو تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ مزید شدید تر ہو رہا ہے۔ 

مزیدخبریں