ٹویوٹا گاڑیاں بنانیوالی کمپنی کا پلانٹ عارضی طور پر بندکرنےکا اعلان

25 Sep, 2024 | 03:52 PM

اشرف خان : ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پلانٹ عارضی طور پر بندکرنےکا اعلان کردیا۔

 انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کردیا .

انڈس موٹر نے خط میں موقف اختیار کیا کہ کمپنی کے خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہے ،کمپنی کا سپلائی چین برقرار رکھنے میں دشواری ہورہی ہیں ۔ گاڑیوں کی تیاری میں اسپئیر پارٹس کی قلت کی وجہ سے پیداواری عمل شدید متاثر ہے ،انتظامیہ نے پیداواری لانٹ عارضی طور پر 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں