اسرائیل کے لبنان پر نئے حملے، دس افراد مارے گئے

25 Sep, 2024 | 03:51 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کی فوج IDF نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے علاقہ نباتیح میں فضائی حملے کر رہی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج آج لبنان کے کئی علاقوں میں بمباری کر چکی ہے۔ آج اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے روایتی گڑھ سے باہر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

آئی ڈی ایف  کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

دوسری طرف  لبنان کی حکومت نے بتایا ہے کہ آج حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں جنوب اور مشرق میں حزب اللہ کے روایتی گڑھ سے باہر پہاڑی علاقوں میں دو نادر حملے بھی شامل ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوب مشرق میں چوف پہاڑوں میں جون نامی گاؤں پر اسرائیلی حملے میں چار افراد مارے گئے۔ دو دیگر حملوں میں بیروت کے شمال میں واقع گاؤں مایسرہ میں تین اور جنوب میں عین قانا میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں