ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے لبنان پر نئے حملے، دس افراد مارے گئے

Israel Lebanon war, city42, Beirut to Seddon Road, city42
کیپشن: بیروت سے جنوبی شہر صیدون جانے والی سڑک کے کنارے  جییہہ کے علاقہ میں اسرائیل کے ہوائی حملہ کے دوران بم پھٹنے سے  پڑنے والا گڑھا، اسرائیل فوج کا  دعویٰ ہے کہ اس جگہ حزب اللہ کا ایک اسلحہ ڈپو تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کی فوج IDF نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے علاقہ نباتیح میں فضائی حملے کر رہی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج آج لبنان کے کئی علاقوں میں بمباری کر چکی ہے۔ آج اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے روایتی گڑھ سے باہر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

آئی ڈی ایف  کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

دوسری طرف  لبنان کی حکومت نے بتایا ہے کہ آج حزب اللہ کے اہداف پر اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں جنوب اور مشرق میں حزب اللہ کے روایتی گڑھ سے باہر پہاڑی علاقوں میں دو نادر حملے بھی شامل ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوب مشرق میں چوف پہاڑوں میں جون نامی گاؤں پر اسرائیلی حملے میں چار افراد مارے گئے۔ دو دیگر حملوں میں بیروت کے شمال میں واقع گاؤں مایسرہ میں تین اور جنوب میں عین قانا میں تین افراد ہلاک ہوئے۔