واپڈا اہلکار نے چالان کرنے پر ٹریفک سگنل کی بجلی ہی کاٹ دی

25 Sep, 2024 | 03:37 PM

(عرفان ملک) ٹریفک قانون کی خلاف ورزی  کے بعد واپڈا اہلکار نے چالان ہونے پر انوکھا انتقام لے لیا ، ٹریفک سگنل کی بجلی ہی کاٹ دی۔

ٹریفک وارڈن افضل نےکھاڑک نالہ چوک میں بغیر ہیلمٹ  ایک موٹر سائیکل سوار کو  روکا اور اس کا چالان کر دیا، موٹر سائیکل سوار شخص نے بعد میں بتایا کہ میں واپڈا والا ہوں، ابھی میں تمھارا علاج کرواتا ہوں۔

تھوڑی ہی دیر بعد واپڈا والے سرکاری گاڑی کے ہمراہ چوک میں آئے اور چوک کے سگنل کی بجلی کاٹ دی۔ٹریفک پولیس نے ون فائیو پر کال کی جس کے بعد گلشن راوی پولیس نے ایس ڈی او کو تھانے بلوا یا اور بات چیت کے بعد سگنل کی لائٹ دوبارہ بحال کر دی گئی۔

 
 
 
 

مزیدخبریں