شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملے جاری

25 Sep, 2024 | 03:34 PM

سٹی42:  حزب اللہ نے اسرائیل کے  شمالی قصبوں پر  بدھ کے روز بھی راکٹ بیراج فائر کیے؛  شمالی شہر صفید میں  ایک مکان راکٹ کے حملہ کا نشانہ بنا تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل کے میڈیا نے بتایا ہے کہ شمالی اسرائیل مین کئی قصبوں پر حزب اللہ کے فائر کئے ہوئے راکٹ گرے  ہیں۔ ان راکٹوں کے آسمان پر نمودار ہوتے ہی حفاظتی سائرن بجا دیئے گئے۔ شمالی اسرائیل کے بیشتر قصبوں اور شہروں مین تمام مکین فوری طور پر زیر زمین پناہ گاہوں میں چلے گئے۔ اس دوران صفید نامی قصبہ میں ایک راکٹ مکان پر گرا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔

اسی دوران شمالی اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں میں جنوبی لبنان سے کئے گئے  حزب اللہ کے ڈرون حملے سے وسیع علاقہ میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فائر فائٹرز کئی گھنٹے سے جھاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں