ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’کاغان ناران، بابوسرٹاپ، قراقرم ہائی وے ٹنل تک شاہراہ بنے گی‘

’کاغان ناران، بابوسرٹاپ، قراقرم ہائی وے ٹنل تک شاہراہ بنے گی‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کاغان ناران، جھال کھنڈ، بابوسرٹاپ اور قراقرم ہائی وے ٹنل تک رابطہ شاہراہ بنے گی۔

عبدالعلیم خان آج عالمی کانفرنس کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، جہاں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ژیاپینگ سےان کی ملاقات ہوئی، جس میں تفصیلی مذاکراتی سیشن ہوئے۔

ملاقات میں  دونوں وزرا نے پاکستان اور چین کے درمیان 4 بڑے منصوبوں پر مل کرکام کرنے پراتفاق رائے کیا ہے۔ دونوں وزرا کے درمیان سی پیک منصوبوں کے”مسنگ لنک” کی تعمیر بھی مکمل کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، علیم خان نے کہا کہ سی پیک کے بینر تلے سارے منصوبے قابل عمل اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

 عبدالعلیم خان نے ملاقات کے متعلق بتایا کہ چین کےوزیرٹرانسپورٹ سےان منصوبوں کےفنانشل ماڈل پربھی گفتگوہوئی، شاہراہ قراقرم کے فیزٹو کے لئے بھی چین سے باہمی تعاون حاصل ہوگا، ان چاروں بڑے منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بھی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے دوطرفہ تعاون چین کی لازوال دوستی کا عملی ثبوت ہوں گے۔ چین اور پاکستان مل کر ایم ایل ون اور ایم 6 اور ایم 9 کے منصوبوں پر کام کریں گے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ بیجنگ چین میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کانفرنس میں مزید مثبت پیشرفت سامنے آئے گی، چین کے وزیرٹرانسپورٹ سے سکھر، حیدرآباد اور کراچی تک موٹروے کی تعمیر پر بھی بات ہوئی۔