(راؤ دلشاد)نواز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف طبی معائنے کے لیے لندن جارہے ہیں، نواز شریف لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے نئے نامزد پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
آئینی ترمیم پیش کرنے کی صورت میں نواز شریف کی لندن روانگی تاخیر کا شکار بھی ہو سکتی ہے نواز شریف کی لندن روانگی کا پروگرام 3 سے 5 اکتوبر کا فائنل کیا گیا۔نواز شریف کو طبی معائنہ کے لیے ہرصورت لندن جانا ہے.قبل ازیں ستمبرمیں بھی نواز شریف کی لندن روانگی کا پلان کیاگیاتھا۔