بھارت: بچوں کے رونے پر پالتو کتے کا رسی تڑوا کر سانپ پر حملہ

25 Sep, 2024 | 02:02 PM

 (ویب ڈیسک)کتا ایک وفادار جانور ہے اور اس کی وفاداری کے کئی شاندار واقعات مشہور ہیں، کئی بار پالتو کتے اپنی جان پر کھیل کر اپنے مالک یا ان کے خاندان، بشمول بچوں، کو خطرناک حملوں سے بچاتا ہے۔

 کتے کی یہ وفاداری اسے انسانوں کا بہترین دوست بناتی ہے۔ ان کی حفاظتی جبلت اور خطرے کے وقت فوری ردعمل کرنے کی صلاحیت انہیں خاص طور پر قابل اعتماد بناتی ہے۔

 اسی طرح ایک واقعہ بھارتی اتر پردیش کے جھانسی میں پیش آیا ہے، ایک پٹ بل کتے نےانتہائی زہریلے سانپ پر حملہ کر کے اسے مار دیا اور بچوں کی جان بچا لی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جھانسی شہر کے ایک گھر کے باغ میں سانپ گُھس گیا تھا جہاں گھر کے ملازم کے بچے کھیل رہے تھے،کوبرا نسل کے سانپ کو دیکھنے کے بعد بچوں نے چیخنا اور رونا شروع کر دیا تھا جسے سُن کر صحن کے دوسرے کونے میں بندھے پِٹ بُل نسل کے کتے نے رسی توڑ کر سانپ پر حملہ کر دیا اور اسے مار دیا۔

 کتے کی بہادرانہ حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق سانپ اور کتا تقریباً 5 منٹ تک ایک دوسرے پر حملہ کرتے رہے۔

 کتے کا مالک کا کہنا ہے کہ سانپ اگر گھر میں داخل ہو جاتا تو کچھ بھی ہو سکتا تھا،انہوں نے بتایا کہ یہ کتا اس سے پہلے بھی 8 سے 10 سانپوں کو مار چکا ہے۔

مزیدخبریں