ویب ڈیسک : ملک میں آج فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے بڑھ کر ریکارڈ 275500 روپے ہوگئی ، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2144 روپے کے اضافے سے 236197 روپے ہوگئے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 514 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 25 ڈالر بڑھ کر 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے۔