ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں آج فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے بڑھ کر ریکارڈ 275500 روپے ہوگئی ، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2144 روپے کے اضافے سے 236197 روپے ہوگئے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ  16 ہزار 514 روپے ہوگئی۔ 

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 25 ڈالر بڑھ کر 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے۔