راؤ دلشاد : سربراہ ن لیگ نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی ، جس میں ٹیکنالوجی، کاروبار ،سرمایہ کاری شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔
نواز شریف نے کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ،ہمیں عظیم قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی معجزے پیدا کر سکتے ہیں، ہم پنجاب میں اپنے چینی دوستوں کوخوش آمدید کہنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، پاکستان غربت میں کمی کیلئےچینی ماڈل سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین پنجاب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ جیانگ زیڈونگ نےکسان کارڈ، ٹریکٹر سکیم جیسے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے مریم نواز کو دورہ چین کی دعوت دی جو وزیر اعلیٰ نے قبول کرلی ۔
سینیٹر پرویز رشید اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اس موقع پر موجود تھے ۔