آفیسرز اینڈ سٹاف جیو لوجیکل کے  زیر اہتمام سیرت النبیؐ تقریب کا انعقاد

25 Sep, 2024 | 12:23 PM

(سٹی42)آفیسرز اینڈ سٹاف جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کے  زیر اہتمام سولہویں سالانہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  تقریب کا انعقاد ہوا۔ 

تقریب میں ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہورسجاد کرامت، ڈائریکٹر  ندیم انجم ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیدسجاد احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان زبیر اور جیو فزیسٹ ڈاکٹر محمد شہباز سمیت ریٹائرڈ آفیسرز  اور سٹاف قمر عباس،محمد علی شمسی اور خالد محمود  سمیت کثیر تعداد نے بھی  شرکت کی۔

 تقریب کے دوران خصوصی خطاب اسلامک سکالر محمد نوید شہزاد نے کیا جبکہ  پروفیسر ذیشان بیگ ، محمد رضا فریدی، سید سجاد شاہ، ڈاکٹر شہباز احمد، حافظ فہیم طاہر نے بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم   میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا،تقریب کے اختتام پر پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں