(وقاص احمد)نشتر کالونی کے علاقے میں 12 سالہ مسکین بچی کو اس کے کزن شعیب نےجنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچی کی حالت غیرہونے پرملزم بچی کو جنرل ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔نشتر کالونی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ بچی فیصل آباد کی رہائشی جس کی والدہ کا انتقال ہو چکا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی اپنی پھوپھو کے گھر آئی تھی،گھر میں بچی کواکیلے پا کر ملزم نے جنسی درندگی کی،ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔