(سٹی42)پاکستان تحریک انصاف نے اسیر قائدین و کارکنان کی رہائی کیلئے جمعہ کے روز احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور تنظیم جمعہ کے روز احتجاج کرے گی،مرکزی قیادت کی جانب سے لاہور تنظیم احتجاج کی ہدایت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق احتجاج کے وقت اور مقام کا تعین کل کیا جائے گا، احتجاج حلقوں کی سطح پر ہوگا یا ایک مرکزہ مقام پر، تعین کل کیا جائے گا۔ صدر پی ٹی آئی لاہور احتجاج کی قیادت کریں گے۔