اقصیٰ شاہد : تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث بیرونی اور اندرونی متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ،کراچی سےلاہور کی پرواز نائن پی 842چھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 110منسوخ کردی گئیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے ملتا ن ایئر بلیو کی پرواز پی اے 807 ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہور ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143،145منسوخ،کراچی سے لاہور سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 524،522منسوخ ،کراچی سے لاہور ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143،145منسوخ اور کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 319منسوخ ہوگئیں۔
کراچی سے پشاور سیرین ایئرکی پرواز ای آر 554،کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 341منسوخ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 311منسوخ،کراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503منسوخ ہوگئیں جبکہ کراچی سے سوئی پی آئی اے کی پرواز پی کے156منسوخ اور 155 ڈیرھ گھنٹے لیٹ ہے۔