جاوید بٹ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اعلی پولیس افسران پر مشتمل پینل تشکیل

25 Sep, 2024 | 11:42 AM

(عابد چودھری)جاوید بٹ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ماہر کھوجیوں کے لئے پینل آف آفیسرز بنا دیاگیا۔

طیفی بٹ کے بہنوئی کےقتل کیس میں تحقیقاتی ٹیموں کی ناقص تفتیش کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پینل میں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز کو شامل کیاگیا۔

ایس پی صدر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی رانا زاہد،ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں بھی پینل کا حصہ ہونگے،چاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں گے۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے “پینل آف آفیسرز” بنانے کی منظوری دی،پینل میں شامل تمام افسران کا انتخاب غیرجانبداری کی وجہ سے کیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شوٹرز کے انکشاف پر امیر معصب کو مقدمے میں نامزد کیاجائےگا۔“پینل آف آفیسرز” آج سے کیس کی تفتیش کاباقاعدہ آغاز کرےگا۔

مراسلہ کے مطابق پہلی تحقیقاتی ٹیموں نے فرانزک شواہد کو نظرانداز کیا۔کیس کئے اصل حقائق کا پتہ لگائے بغیر تفتیش یکطرفہ کی گئی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں