تمام جیل ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

25 Sep, 2024 | 11:05 AM

(قیصرکھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیل ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں تعینات سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازم کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل، ڈی آئی جیز اور تمام جیلرز کو مراسلہ جاری جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق  سینئیر افسران اپنی متعلقہ جیلوں میں تمام سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں۔ ایسے افسران و اہلکار جن کی بائیو میٹرک حاضری موجود نہ ہو وہ غیر حاضر تصور ہوں گے، جیلوں میں تعینات تمام عملہ دن کے آغاز اور اختتام پر بائیو میٹرک حاضری لگائے گا۔حکمنامہ پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کیلئے ہے۔
 

مزیدخبریں