(عابد چودھری)ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بطور ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے اپنے سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی اور افسران سے ان کے کام سے متعلق دریافت کیا۔موٹر ٹرانسپورٹ کے افسران و اہلکاروں نے اپنی ورکنگ سے متعلق ایس ایس پی کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی مینٹیننس کو ہر صورت بروقت یقینی بنایا جائے گا، ہمارا مقصد پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ گاڑیوں کی مدد سے ہی جرائم پیشہ عناصر کو فوری کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے،ہمیں مل کر ایک ٹیم کی صورت میں محنت اور دلجمعی سے کام کرنا ہے، محنتی اور اپنے کام سے مخلص افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔