کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، 12فراد زخمی

25 Sep, 2024 | 10:37 AM

 ( عیسیٰ ترین)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرولڈ بم کا حملہ ہو گیا۔

  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ خالق شہید  کی پولیس موبائل کو دوران گشت نشانہ بنایا گیا۔  دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

  پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں بم حملہ کے سپاٹ پر بھیج  دی گئی ہیں۔ ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئ ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ شدہ موٹر سائیکل پڑی ہوئی ملی ہے،پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں