(فاران یامین)تھانہ نشتر کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ نشتر کی حدود میں دھوبی کی دکان پر کپڑوں کے معاملہ پر تلخ کلامی شروع ہوگئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، ہاتھا پائی کے دوران ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں 20 سالہ احمد، عبدالرحمن،18 سالہ ابرار،28 سالہ شہزار،45 سالہ ساجد اور 55 سالہ عبدالرزاق شامل ہے،لڑائی جھگڑے کا واقعہ دھوبی کی دکان پر کپڑوں کی وجہ سے پیش آیا۔