(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
نادرا نے ایڈوائزری میں پاکستانی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق نادرا دفاتر کو زیادہ تر لین دین کے لیے صرف اصل دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، شہری آسانی سے اپنی اصل دستاویزات یا متعلقہ نادرا کے جاری کردہ نمبر پیش کر سکتے ہیں، فوٹو کاپیاں صرف اس وقت ضروری ہوتی ہیں جب نادرا دستاویزات تک آن لائن رسائی حاصل نہ کرسکے۔
نادرا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔