ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

 لاہور میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ثمرہ فاطمہ)شہر لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے، سورج کی کرنیں حبس میں اضافہ کا باعث بننے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ  آئندہ آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی سے موسم بہتری کی جانب گامزن ہو گا۔
  ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کو کشمیر اور گرد و نواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موسم آج گرم رہے گا،صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 179 ریکارڈ کی گئی ہے۔