لاہور چیمبر کے  الیکشن میں پیاف پائنئیرز پروگریسو الائنس کا کلین سویپ

25 Sep, 2024 | 01:06 AM

سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں پیاف پائنئیرز پروگریسو الائنس نے کلین سویپ کر دیا۔ 

چیمبر کے الیکشن کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہوا۔ آج ہونے والے ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میں بھی پیاف  پائنئیرز پروگریسو الائنس کے پینل کے تمام 15 امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے، کل  کلاس کے الیکشن ہوئے تھے جن مین پیاف پائنئیرز پروگریسو الائنس کے تمام 15 امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے تھے۔ 

پیاف پائنئیرز پروگریسو الائنس کے امیدواروں کو  3775 ووٹ ملے، فاؤنڈرز  آر بی ایف الائنس کو  2227  ووٹ ملے۔  1548  ووٹوں کی لیڈ ملی۔4333 ارکان نے ووٹ ڈالے۔   ناصر حمید اور فہیم الرحمان آمنے سامنے ہوں گے۔

پیاف پائنئیرز پروگریسو الائنس کے لیڈر میاں انجم نثار نے اپنے پینل کی اس کامیابی کو  اللہ کی عطا قرار دیا اور کہا کہ 

الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے پر لاہور چیمبر کی عمارت میں جمع  پیاف پائنئیر پروگریسو الائنس کے حامی صنعتکاروں، تاجروں نے  کامیاب ہونے والے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

مزیدخبریں