خوشی ہے کہ مخالفوں نے شکست کو خوشدلی سے قبول کیا

25 Sep, 2024 | 12:35 AM

سعید احمد:  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے والے پیاف پینل کے لیڈر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ  لاہور چیمبر کے الیکشن میں اللہ نے ہمارے الائنس کو سرخرو کیا۔   

 میاں انجم نثار نے نتائج کے اعلان کے بعد اپنے حامیوں اور چیمبر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ خوشی ہے مخالفین نے خوشدلی سے شکست کو قبول کیا، 
تمام دوستوں کے تعاون سےالیکشن میں 30سیٹیں جیتیں، انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں، تاجروں کی حمایت سے الائنس نے کلین سویپ کیا۔

مزیدخبریں