رائل کالج کی سابق صدر  ڈاکٹر سارہ کلارک اور ڈاکٹر سیبسٹین الیگزینڈر کی کے ای یونیورسٹی کے سیمینار میں شرکت

25 Sep, 2024 | 12:05 AM

ثمرہ فاطمہ:   لندن کی معروف انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ اور رائل کالج کی سابق صدر  ڈاکٹر سارہ کلارک اور ڈاکٹر سیبسٹین الیگزینڈر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ، فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کے ساتھ کافی وقت گزارا۔  

  ڈاکٹر سارہ کلارک نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا  معائنہ کیا اور سٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔  پروفیسر محمود ایاز اور پروفیسر خالد مسعود گوندل ، دیگر فیکلٹی ممبرز  نے ڈاکٹر سارہ کلارک کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور اب یونیورسٹی کی 164 سالہ تاریخ کے متعلق بتایا اور انہیں اس ادارہ کے  ویژن، پراجیکٹس اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

 ڈاکٹر سارہ کلارک اورڈاکٹرسیبسٹین الیگزینڈر نے یونیورسٹی میں ہونے والے سیمینار میں بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر محمودایاز، پروفیسر خالد مسعود گوندل، ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی سنیٹر برمنگھم ڈاکٹر اسدرحیم، ڈاکٹرعاصمہ احمد، پرو وی سی پروفیسر محمد معین اور فیکلٹی ممبرز نے بھی اس  سیمینار میں شرکت کی۔

ڈاکٹر سارہ کلارک کا کہنا تھا  کنگ ایڈورڈز میڈیکل کالج کی  تاریخی طبی درسگاہ میں آکر اور  یہاں مستقبل کے ڈاکٹرز سے  ان کے ویژن اور ان کے کیرئیرز کے متعلق بات چیت کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ 


پروفیسرخالد مسعود گوندل نے بتایا کہ لندن کے سب سے بڑے کالج کی  سابق پریذیڈنٹ کا یہاں آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے ہماری فیکلٹی، پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کے ساتھ مفید انٹریکشن کیا، انہوں نے سٹوڈنٹس کو انگلینڈ میں مزید تعلیم کے حصول کے سلسلہ میں بھی اہم رہنمائی دی۔ 

ریٹائرڈ پروفیسرعادل اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرسارہ کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ سیمینار کے اختتام پر پروفیسر محمود ایازاورڈاکٹر سارہ کے مابین تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

مزیدخبریں