دوبارہ گرفتاری؛صنم جاوید نے قیدیوں کی وین کی جالی سے وکٹری کا نشان بنا دیا

25 Sep, 2023 | 11:02 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: صنم جاوید نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے بعد قیدیوں کی گاڑی میں سے ہاتھ نکال کر وکٹری کا نشان بنا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن صنم جاوید کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کر کے پولیس وین میں لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے قیدیوں کی گاڑی کی جالیوں میں سے ہاتھ باہر نکال کر وکٹری کا نشان بنایا۔ بعض کیمروں نے صنم جاوید کی اس کوشش کو ریکارڈ کر لیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاوس حملہ کیس مین قید خواتین صنم جاوید، افشاں طارق، اشیمہ شجاع اور شاہ بانو کو  گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا، روبکار جاری ہونے میں ایک دن لگ گیا، آج شب جب ان کی رہائی کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے انہیں جیل سے رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا اور قیدیوں کی  وین میں ڈال کر جیل سے لے گئے۔ اس دوران صنم جاوید اورر دیگر قیدی خواتین نے قیدیوں کی وین کے بالائی حصہ میں لگی جالی سے ہاتھ باہر نکال کر وکٹری کے نشان بنائے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور دیگر تین خواتین دیگر مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ انہیں ایک اور مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں