ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف نے تاریخ دی ہے واپسی کی یقینا آئیں گے, شاہد خاقان عباسی

نواز شریف نے تاریخ دی ہے واپسی کی یقینا آئیں گے, شاہد خاقان عباسی
کیپشن: Shahid Khaqan Abbasi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آگے کا تعین کیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں۔

 سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا جو نواز شریف نے کہا وہ ہوا یا نہیں؟ ایک ٹروتھ کمیشن بنادیں صورتحال سامنے آجائے گی، ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، فیصلہ عوام کریں گے، نواز شریف نے جو کہا یہ عوامی بحث ہے، نواز شریف نے تاریخ دی ہے واپسی کی یقینا آئیں گے۔

 سابق وزیراعظم کا مزیدکہنا ہے کہ میں کسی کو انتخابات میں مائنس یا پلس نہیں دیکھتا، آگے کا تعین کئیے بغیر انتخابات بے معنی ہیں، سیاستدان، فوج، عدلیہ سب فریقین مل بیٹھیں اور فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرنا ہے، نواز شریف نے کو کہا ہے ہمیں ان باتوں کو عوام کے سامنے رکھنا ہوگا، نواز شریف نے پہلے بھی 2017 کے معاملات ذکر کیا تھا اس پر بات ہونی چاہیے۔

 صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نواز شریف کا استقبال کرنے جائیں گے؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ آپ جائیں گے تو میں بھی ساتھ جاؤں گا۔