بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

25 Sep, 2023 | 09:44 PM

روزینہہ علی : آج رات   ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جنوبی پنجاب، بالائی  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  منگل  کے روز  اسلام آباد میں  موسم خشک اور گرم   رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا۔شام یا رات میں چترال، دیر، وزیرستان، کرم اورکوہستان میں  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک  اور گرم رہے گا۔شام یا رات میں بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شام یا رات  میں ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں  چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور  خشک  رہے گا ۔ گلگت بلتستان میں  چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے۔کشمیر میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں