اسد ملک: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔
تفصیلا ت کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضع ہے، پاکستان کو واپس چوبیسویں معثیت بنانا ہے۔ اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں۔ ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔