حافظ شہباز علی : پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں پی ایس ایل نائن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ کے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ علی ترین نے اجلاس میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل نائن 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں ملتان سلطانز کے سابق آنر عالمگیر ترین کے کردار کو سراہا گیا ۔اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ کی رپورٹ پیش کی گئی ۔فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل ایٹ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔فرنچائز نمائندگان نے پی ایس ایل ایٹ کے انعقاد میں پی سی بی، حکومت ،سیکیورٹی اداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو بھی سراہا۔