نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے، ملک احمد خان

25 Sep, 2023 | 08:46 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کورٹ آرڈر میں تمام تفصیلات طے شدہ ہیں،نواز شریف کے بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ نواز شریف کے استقبال کیلئے مینار پاکستان سب سے موضوع جگہ ہے اور اس کا فیصلہ ہوچکا ہے،ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے عدالت میں پیشی ضروری ہے۔

ملک احمد خان نے کہاکہ نواز شریف کے واپسی کے پروگرام کی تفصیلات شیئرکی جائیں گی،ان کا کہناتھا کہ چلتی معیشت کا بھٹہ بٹھانے اور سیاست میں نفرت کے بیج بونے پر کس بات کا این آر او چئیرمین پی ٹی آئی کو دیا جائے۔

مزیدخبریں