تاریخ پہ تاریخ ، آج بھی سونے کے ریٹ جاری  نہ کئے جا سکے

25 Sep, 2023 | 06:58 PM

اشرف خان : صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب  14 دن گزر جانے بعد بھی سونے ریٹ جاری نہ ہوسکے۔

سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک بعد ایک تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ آج بھی سونے کے ریٹ جاری  نہ کئے جا سکے ۔سونے کے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے سونے کی قیمتیں جاری نہیں کی گئی ۔12 ستمبر کو آخری بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹ جاری کئے گئے تھے ۔12 ستمبر کو 1 تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی ۔10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے مقرر کی گئی تھی ۔ 

مزیدخبریں