جناح ہاؤس حملہ کیس;صنم جاوید اور تین دیگر ملزم خواتین کی رہائی کی روبکارجاری

25 Sep, 2023 | 05:18 PM

امانت گشکوری: جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت،انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی  سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے صنم جاوید ٫افشاں طارق ٫ آشیانہ شجاع اور شاہ بانو گورچانی کی رہائی کی روبکار جاری ہوئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق صنم جاوید سمیت دیگر کی جانب سے اہل خانہ نے  ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے،ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر عدالت نے خواتین کی رہائی کی روںکار جاری کردی،انسداد دہشت گردی  عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے روبکار جاری کی ۔

صنم جاوید اور تین دیگر خواتین کی کل ضمانت منظور ہوئی اس کے بعد مچلکے جمع ہوئے اور روبکار آج جاری ہوئی ہے۔

مزیدخبریں