اچھی خبر ، ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا ریکارڈ

25 Sep, 2023 | 05:13 PM

ملک اشرف : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ  میں ڈالر  کی قیمت میں مسلسل کمی کا ریکارڈ  جاری ۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 90پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 291.76  روپے سے گر 290.86 روپے  پر بند ہوا ۔ ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 16.14 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین  کے مطابق  ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی اور ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293.50 روپے سے کم ہوکر 293 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 313 روپے کا ہوگیا  ۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 4 روپے کمی سے 367 روپے کا ہوگیا ۔امارتی درہم 50 پیسے کمی سے 82.30 روپے کا ہوگیا  جبکہ ؎سعودی ریال 90 پیسے کمی سے 77.80روپے کا ہوگیا ہے ۔ 

مزیدخبریں