شہزاد خان :اوپن مارکیٹ سے شہریوں کیلئے اچھی خبر،آٹے اور درجہ دوم کے گھی و آئل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق درجہ سوم گھی کی قیمت 20 روپے کمی سے 455 روپے فی کلوتک آگئی،20کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی 100 روپے سستا ہوگیا.دکانداروں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 2610 روپےکا مل رہا ہے ۔پرچون میں صارفین کو 2650 روپےتک آٹا مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ چینی کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پرچون فروشوں کو چینی 132 روپے ، مارکیٹ میں 140 روپے فی کلوتک بک رہی ہے ۔
شہریوں کیلئے اچھی خبر،آٹے اور گھی کی قیمتو ں میں بڑی کمی
25 Sep, 2023 | 03:08 PM