پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع ہے یا نہیں؟ اوگرا نے بیان جاری کردیا

25 Sep, 2023 | 03:06 PM

Ansa Awais

اسلام آباد: آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چلنے والی خبروں پر بیان جاری کردیا۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرقیاس آرائیوں سے بچنےکی اہمیت پر زور دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پرمنحصر ہیں اور حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے اس لیے اس مدت میں قیمتوں پرقیاس آرائیاں تیل کی سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہیں۔

مزیدخبریں