کوئٹہ اور کراچی سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

25 Sep, 2023 | 12:46 PM

سعید احمد : کوئٹہ اور کراچی سے آنے والی ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار،خیبرمیل ایکسپریس پونے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین گرین سوا گھنٹہ لیٹ، تیزگام ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کا شکار،علامہ اقبال ایکسپریس پونے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار،جبکہ کراچی ایکسپریس پونے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ۔

اس کے علاوہ شالیمار ایکسپریس 4 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار،فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریکس ایک گھنٹہ،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس پونے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہ ہے ۔

مزیدخبریں