ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی خدشات: غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان کو آج عدالت پیش نہیں کیا جائےگا

Imran Khan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد  کی عدالت میں غیرشرعی نکاح کیس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت پیشی کے معاملہ میں اہم خبر  آ گئی۔ اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ آج  صبح چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کریں گے۔

عمران خان کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے سول جج قدرت اللہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے سنگین خدشات کے سبب غیر شرعی نکاح کیس میں پیش کرنے کے لئے عمران خان کو جیل سے نہیں نکالا جا سکتا۔
 اسلام آباد میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نےچیرمین پی ٹی آئی کو  پیر 25 ستمبر کی صبح عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 سپرٹنڈنٹ اٹک جیل  نے معزز جج کے نام اپنے مراسلہ میں بتایا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں۔

سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں چیرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کررہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے۔

سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے اپنے مراسلہ مین جج سے استدعا کی ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت پیشی سے استثنا دیاجائے۔