پاک، انگلینڈ میچ کی جعلی ٹکٹس کی خریدوفروخت میں ملوث11 افراد گرفتار  

25 Sep, 2022 | 11:19 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے میچ کی جعلی ٹکٹس کی خریدو فروخت کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت کئے جارہے تھے ،جن لوگوں نے جعلی ٹکٹس خریدے انہیں بھی پولیس پکڑ کر تھانے لے گئی ،ابتدائی تحقیقات کے بعد جعلی ٹکٹس خریدنے والوں کو چھوڑ دیا گیا ۔

سدیس رضا نامی شخص کے پاس 19جعلی ٹکٹس برآمد ہوئے ،سدیس رضا جعلی ٹکٹس فروخت کر رہا تھا،پولیس نے سدیس رضا کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

مزیدخبریں