(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی۔ پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
قبل ازیں پاکستان نے چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز4 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستانی اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے گئے، کپتان بابراعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنے شان مسعود کے 21 رنز پر آؤٹ جبکہ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ انگلش ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کی تھیں۔مہمان ٹیم کی جانب سے ریسی ٹاپلی نے 2، لیام ڈاسن اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔