(ویب ڈیسک)لاہور میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے۔
لاہور کی مقامی کرکٹ لیگ میں کھلاڑی کے انتقال کی خبر کے بعد قومی کرکٹر عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا،مقامی کھلاڑی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر عثمان شنواری سے متعلق غلط خبر شیئر کی گئی۔
عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں۔انہوں نے درخواست کی کہ برائےمہربانی خبر چلانے سے پہلےتصدیق کرلیا کریں۔
Me belkul thek ho Allah ka shukar hai mery pory family ko log calls kr rahy hai with due respect itni bari News chalany se pehly tasdeeq kar liya kary shukria????
— Usman khan shinwari (@Usmanshinwari6) September 25, 2022