(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کرک جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان کیلئے کبھی کچھ اچھا نہیں کر سکتی ۔
عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک مقروض ہوگیا یہ اور ان کا خاندان ارب پتی ہوگیا ،نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں مگر ان کا سارا پیسہ پاکستان میں کمایا گیاہے ۔ میں ان کا مقابلہ آخری دم تک کروں گا اور کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔
عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز کی لیک کال میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ منگوا رہی ہیں اور اس کام کیلئے وزیراعظم ہائوس کا استعمال کر رہی ہیں ، یہ لوگ حکومت میں صرف اپنے کام کرانے کیلئے ہی آئے تھے ، مریم نواز نا جائز کام کررہی ہیں ۔ ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت ختم اس لئے کی تھی کیونکہ انہوں نے کشمیر کا حق ختم کیا تھا مگر مریم نواز بھارت سے اپنے فائدے کیلئے بھارت سے چیزیں منگوا رہی ہیں اس سے بڑی نا انصافی کیا ہوگی ۔
یہ نا اہل حکومت بھارت سے تجارت کھولنا چاہتے ہیں اور کشمیریوں کی قر بانی کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ ان لوگوں کیلئے پیسہ ہی سب کچھ ہے ، پیسے کیلئے سب کچھ کر سکتے ہیں۔