فوڈ اتھارٹی نے جوس فیکٹری پر چھاپہ مارا تو کیا نکلا؟جان کر کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

25 Sep, 2022 | 05:38 PM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی جوس مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم جعلی جوس فیکٹری پراچانک چھاپہ، فیکٹری سیل کرکے مصنوعی مٹھاس سے تیار 12 ہزار لیٹر جوس برآمد کر لیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےڈی جی کی سربراہی میں جعلی جوس مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک اچانک فکیٹری میں پہنچے تو جعلی جوس فیکٹری میں مصنوعی مٹھاس، فلیورزسے جوس تیار کیا جارہا تھا،جوس تیار کرنے کے لیے پلپ کی بجائے مضر صحت کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا،ڈی جی کا کہنا ہے کہ جوس پر غلط لیبل لگا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا،پروڈکشن یونٹ میں چھپکلیوں اور مکھیوں کی بھی بھرمار پائی گئی،دلکش پیکنگ میں بند ناقص جوس معصوم بچے اور عوام استعمال کرتے ہیں،اشیاخورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں