مبینہ آڈیو لیکس؛ مریم نواز نے کیا باتیں کیں؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

25 Sep, 2022 | 05:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)رہنما ن لیگ مریم نواز کی مبینہ آڈیو منظرعام پرآگئی۔ مریم نواز نے مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دیا۔

تفصیلات کےمطابق  مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز کا وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دیا، مریم نواز نے مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دیا، مبینہ آڈیو لیکس میں مریم نواز نے کہا ایسا کرنا ناگزیر ہے، ہمیں قیمتیں بڑھانا ہوں گی،وزیر اعظم نے جواب دیا کہ معاشی صورت حال دیکھنی ہوگی، جس پر مریم نواز نے کہاانکل ہمیں ساتھ ساتھ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بنانا ہوگا، یہ بہت اہم ہے۔

مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیراخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے کیے، مفتاح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں، مفتاح ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈار صاحب کا تو یہ ہے کہ کچھ بھی ہو کنٹرول کر لیتے ہیں، مریم نواز بات دوہراتے کہا ڈار صاحب کا کنٹرول ہے، انھیں پتا ہے کیا کرنا ہے، مفتاح انکل اسے یہ بھی پتا نہیں کہ جو یہ کر رہا ہے اس کے کیا اثرات ہوں گے، یہ خطرناک ہے ہمارے لیے، اللہ کرے ڈار صاحب آ جائیں۔
 

مزیدخبریں