(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ،ن لیگ کی قیادت کا آڈیو لیکس پر وزیراعظم سے رابطہ، وزیراعظم کو آڈیو لیکس سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ سامنےآنے پر ن لیگ کی قیادت کا آڈیو لیکس پر وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو آڈیو لیکس سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے معاملے پر تفصیلی جائزہ لینے اور اس کی تحقیقات پر مشاورت کی ہے۔وزیراعظم نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر اہم وزیر کی ڈیوٹی لگا دی۔